بہار و سیمانچل

ایک مثالی  شادی !

ایک مثالی  شادی !
نوادہ ( محمد سُلطان اختر ہندوستان اردو ٹائمز )
نوادہ شہر سے متصل میر ده ٹولی میں ایک مثالی شادی  جناب پروفیسر محمد شائق حسین  صاحب نے کی،
نوادہ شہر کے مشہور و معروف سماجی رہنماو سابق وارڈ کمشنر   حاجی محمد  عاشق حسین مرحوم عاشق امام منزل ِمردہ ٹولی کے تیسرے بیٹے پروفیسر  محمد شاٸق حسین رشتہ ازدواج سے منسلک ہوگئے ہیں۔ شاٸق حسین اور  شفا ٕ پروین کا نکاح بالکل سادگی کے ساتھ جمعہ کی نماز کے بعد ہوئی پروفیسر سائق حسین صاحب اس سنت پر عمل کرتے ہوئے لوگوں کے درمیاں ایک نئی درس دی ہے،آج کے اس دور میں اس طرح کی سادگی سے شادی ہوتو اُمت کے نوجوانوں سے زنا جیسی برائیاں بہت جلد ختم ہو جائیگی اور بیٹی کو جس طرح ہمارے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے رحمت بتایا ہے اسکو لوگ جہیز،سلامی،رسم و رواج کے بوجھ سے بیٹی کو زحمت سمجھ رہے ہیں تو لوگ زحمت نہیں رحمت سمجھیں گے اس طرح لوگوں کے پاس ایک لڑکی نہیں بلکہ پچاس لڑکیاں بھی ہوتو بوجھ نہیں ہوگا،آج طعام ولیمہ کی تقریب تھی لیکن سنجھلی امّی کے انتقال کی وجہ کر ولیمہ کی تقریب کو منسوخ کرنا پڑا،   نکاح  مسجد المنار عظمت نگر نوادہ  میں بعد نماز جمعہ ہوئی ۔ اس نکاح سے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے پروفیسر صاحب کے بھائی ظفر صادق نے اطلاع عام کی اس تقریب میں مشہور شخصیات کی شرکت ہوئی جس میں مولانا نوشاد زبیر ملک چیئر مین الکتاب فاؤنڈیشن،پروفیسر عتیق الرحمن صاحب حاجی عظیم الدّین صاحب، وغیرہ اور  تقریب میں عزیز و اقارب اور دوست احباب نے کافی تعداد میں شرکت کی۔
مزید پڑھیں

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

متعلقہ خبریں

جواب دیجئے

Close