اہم خبریں

سی اے بی سے پورا ملک جل رہا ہے،سی اے بی اور این آر سی کا ملاکر استعمال کرنے سے ملک ٹوٹنے کی نوبت کو پہنچ جائے گا۔ سماجوادی پارٹی

مین پوری،15دسمبر(ذرائع) سماجوادی پارٹی نے اتوار کو کہا کہ شہریت (ترمیمی ) بل 2019 (سی اے بی) اور این آر سی کا ملاکر استعمال کرنے سے ملک ٹوٹنے کی نوبت کو پہنچ جائے گا۔
ایک نجی پروگرام میں آئے سماجوادی پارٹی کے جنرل سکریٹری رام گوپال یادو نے یہاں کہا کہ سی اے بی اور این آرسی کا ملاکر استعمال کرنے سے ملک کے حالات بے حد خراب ہوجائیں گے۔ مخالفت کے باوجود مرکزی حکومت نے اسے پاس تو کروا لیا لیکن آج پورا شمال۔مشرق جل رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس قانون کے تحت نہ جانے کتنے لوگوں کو ملک سے نکالا جائے گا اور دوسرا ملک انھیں لینے کو تیار نہیں ہوگا تو اس صورتحال میں وہ بے موت مر جائیں گے۔ اس قانون کی شدید مخالفت ہورہی ہے۔ آسام کے ڈبروگڑھ میں راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) کے ہیڈکوارٹر اور وزیر اعلیٰ کے دفاتر کو پھونک دیا گیاہے۔ ہمسایہ ملک چین اور پاکستان؛ہندوستان کو توڑنے کی کوشش کررہے ہیں جسے ملک کے حکمراں سمجھ نہیں پارہے ہیں؛ یہ ملک کی بدقسمتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ملک اور مذہب کی بات کرنے والی بی جے پی کے تحفظ میں خواتین اور لڑکیوں کے ساتھ جنسی زیادتی جیسے سنگین جرائم کا ارتکاب کیا جارہا ہے۔ انہوں نے چنمیانند کا نام لیے بغیر کہا کہ سابق رکن پارلیمنٹ کے خلاف تمام ثبوت دینے کے بعد بھی لڑکی کو ہی جیل میں ڈال دیا گیا تھا۔ اسی طرح اناؤ کیس میں متاثرہ کے اہل خانہ کے خلاف کاروائی کر دی گئی۔

مزید پڑھیں

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

متعلقہ خبریں

جواب دیجئے

Close