اہم خبریں

آن لائن حج فارم بھرنے کی آخری تاریخ میں توسیع 17دسمبر تک بھرے جاسکیں گے فارم

دیوبند، 6؍ دسمبر (رضوان سلمانی) حج کمیٹی آف انڈیا نے حاجیوں کی تعداد میں اضافہ کے پیش نظر آن لائن حج فارم بھرنے کی آخری تاریخ میں توسیع کر دی ہے۔آن لائن اور آف لائن حج فارم جمع کرنے کی آخری تاریخ اب حج کمیٹی کے سرکلر کے مطابق 17دسمبر2019ہوگی،جبکہ پہلے یہ تاریخ 05دسمبر تھی۔ حج کمیٹی آف انڈیا کے ممبر عرفان احمد نے بتایا کہ کمیٹی کے پاس اگرچہ کافی بڑی تعداد میں حج فارم جمع ہوچکے ہیں اور یہ تعداد تقریبا لاکھ سے تجاوز کر چکی ہے تاہم بہت سے حاجی ایسے ہیں جن کے پاس پورٹ ابھی تک نہیں بنے ہیں یا کسی اوروجہ سے فارم نہیں پر کر سکے ان کو مد نظر رکھتے ہوئے تاریخ میں توسیع کا فیصلہ کیا گیا۔عرفان احمد کے مطابق مرکزی حج کمیٹی کا سرکاری حج کوٹہ اس سال بھی گزشتہ سال کی طرح 2 لاکھ ہی ہوگا جس میں ایک لاکھ 40ہزار عازمین حج کمیٹی آف انڈیا جبکہ 60ہزارپرائیوٹ ٹورآپریٹر سے ذریعہ روانہ ہونگے۔انہوں نے کہا کہ جو لوگ کسی بھی وجہ سے فارم نہیں پر کر سکیں ہیں ان کیلئے یہ سنہری موقع ہے،ضرور پر کریں،اب مزید تاریخ میں توسیع کی گنجائش نہیں ہے۔ابھی تک ہمارے پاس تقریبا2لاکھ کے آس پاس فارم جمع ہوچکے ہیں تاریخ میں توسیع کے بعدمزید ہزاروں فارم آنے کی امیدہے۔حالیہ دنوںجدہ میں ہوئے ہند-سعودی عرب دوطرفہ معاہدہ کیلئے انھوں وزیر برائے اقلیتی امور مختار عباس نقوی کو مبارک با ددیتے ہوئے کہا کہ وزیراقلیتی امور اور پوری حج کمیٹی اس بات کو یقینی بنانے میں لگی ہے کہ کس طرح سے حاجیوں کو بہتر سے بہتر سہولت فراہم کی جاسکے۔واضح رہے دوطرفہ حج 2020 کے معاہدے پر دستخط کے بعد ہندوستان پوری دنیا کا پہلا ملک بن گیا ہے جہاں حج 2020 صد فیصد ڈیجیٹل عمل سے گزر رہا ہے۔ آن لائن درخواست، ای ویزا، حج پورٹل، حج موبائل ایپ،’ای- مسیحا‘ صحت کی سہولت، مکہ، مدینہ میں قیام ،قیام کی معلومات، ہندوستان میں ’ای -سامان کی پر ی -ٹیگنگ‘ نظام کو ہندوستان سے مکہ مکرمہ و مدینہ منورہ جانے والے افراد کو شامل کیا گیا ہے۔ ایئر لائنز کے ذریعہ حجاج کرام کے سامان کی ڈیجیٹل پری ٹیگنگ کا بندوبست کیا گیا ہے تاکہ ہندوستان سے آنے والے حجاج کرام کو یہاں تک کہ مکہ۔ مدینہ میں کس عمارت اور کس کمرے میں رہنا ہے، ہوائی اڈے پر اترنے کے بعد کون سی بس میں آنا ہے، وغیرہ، ہر قسم کی معلو مات فراہم ہو سکے۔ حج گروپ آرگنائزرس کو بھی صد فیصد ڈیجیٹل کرکے پورٹل سے منسلک کیا گیا ہے، جس کی وجہ سے حج گروپ آرگنائزرز کے ذریعہ حجاج کیلئے شفافیت اور آسا نیاں پیدا کردی گئی ہیں۔ پہلی مرتبہ حاجیوں کی سہولت کے لئے حج گروپ آرگنائزرز کا ایک پورٹل بھی بنایا گیا تھا/pto/ haj.nic.in//: http (پورٹل برائے حج گروپ آرگنائزر)، جس میں تمام لائسنس یا فتہ ایچ جی او پیکیجز کی تمام معلومات دی گئی ہیں۔

 

مزید پڑھیں

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

متعلقہ خبریں

جواب دیجئے

Close