اہم خبریں

جامعہ طبیہ دیوبند کے جامعہ ہربلزسینٹر کا آغاز

یونانی اور اصلی ادویات مہیا ہوجائیں تو اس سے بڑی کوئی بات نہیں: ضیاء الدین انصاری

دیوبند، 5؍ دسمبر (رضوان سلمانی) جامعہ طبیہ دیوبند کی جامعہ ریمیڈیز کی جانب سے ریتی چوک پر پٹھانپورہ پر قائم کئے گئے جامعہ ہربلزسینٹر کا افتتاح نگر پالیکا چیئرمین ضیاء الدین انصاری اور جامعہ طبیہ دیوبند کے جنرل سکریٹری، ڈاکٹر انور سعید کے ہاتھوں عمل میں آیا ۔ اس موقع پر چیئرمین ضیاء الدین انصاری نے اس موقع پر جامعہ ریمیڈیز کے ذمہ داران کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ موجودہ مصروف بھری زندگی میں ہر شخص کسی نہ کسی جسمانی کمزوری کے سبب ادویاات کا استعمال کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر یونانی اور اصلی ادویات مہیا ہوجائیں تو اس سے بڑی کوئی بات نہیں۔ انہوں نے کہا کہ مجھے خوشی ہے کہ جامعہ ریمیڈیز کے ذریعہ اب ضرورت مند افراد کوپیٹینٹ اور اصلی ومعیاری ادویات فراہم ہوںگی۔ انہوں نے جامعہ ریمیڈیز کے ذمہ داران کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ جامعہ طبیہ دیوبند کے سکریٹری ڈاکٹر انور سعید نے کہا کہ جامعہ ریمیڈیز کا نصب العین بھیڑ کا حصہ بننا ہرگز نہیں ہے۔ بلکہ یہ کمپنی بھی اپنے بانی مرحوم ڈاکٹر شمیم احمد سعیدی کی طرح ایک جداگانہ اور رہبرانہ حیثیت کی حامل ہے۔ (ما شاء اللہ) جامعہ ریمیڈیز کے پس منظر میں نہ صرف طب یونانی کا علمی خزانہ ہے بلکہ اس ادارے میں شامل اطباء اور دوا ساز حضرات کا سالہا سال کا تجربہ بھی شامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ مکمل اجزاء صحیح اوزان اور خالص واصل ادویہ کے ساتھ طب یونانی کے مرکبات کی تیاری اور انہیں ایسی قیمت پر دستیاب کرانا کہ ہر ضرورت مند شخص کی رسائی ان ادویہ تک ہوسکے یہی ان کا اور ان کی کمپنی کا اولین مقصد ہے۔ انہوں نے بتایا کہ جامعہ ریمیڈیز فی الوقت کلاسکل اور پیٹنٹ تقریباً 300 کے قریب معیاری ادویات تیار کر رہی ہے۔ اور ان ادویات کو جامعہ ریمیڈیز اور ریمیڈیز کے معاونین مارکیٹ کے ہر گوشے میں پہنچانے کا عزم M.S. Mltiproduct Company پچھلے چھ سالوں سے بخوبی نبھا رہے ہیں۔ M.S. Multiproduct Company کے مینیجنگ ڈائرکٹر منور حسن کا یہ عزم ہے کہ جامعہ ریمیڈیز ہندوستان کے ہر گوشے گوشے میں پہنچ جائے جس سے زیادہ سے زیادہ لوگ یونانی ادویات سے مستفید ہوں اور فن طب کو فروغ حاصل ہو۔ ڈاکٹر انور سعید نے بتایا کہ جامعہ ریمیڈیز کی ادویات کو بیرونِ ملک بھیجنے کی بھی کوششیں جاری ہیں۔ M.S. Multiproduct Company جامعہ ریمیڈیز کو مزید فروغ دینے کے لئے اپنے Retail Outlet (Jamia’s Herbal Centre) پلان کر رہی ہے جس سے ہر شہر میں جامعہ ریمیڈیز کی ادویات بآسانی مہیا ہوسکیں۔ جامعہ طبیہ کے ایڈمنسٹریٹر ڈاکٹر اختر سعید نے کہا کہ صدرالدین انصاری کی سعی اور تعاون سے دیوبند میں مذکورہ سینٹر کا آغاز ہوا ہے اس لئے وہ مبارکباد کے مستحق ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انشاء اللہ جامعہ ریمیڈیز اس اسکیم کو بہت جلد پورے ملک میں متعارف کرانے کے لئے کام شروع کرے گا تاکہ ہر ضرورت مند شخص تک ان معیاری ادویات کی رسائی ممکن ہوسکے۔ اس موقع پر ڈاکٹر نواز دیوبندی، نوشاد قریشی، عمیر عثمانی، طلحہ عثمانی، قاری وامق، فائز سلیم صدیقی، مولانا دلشاد قاسمی، اظہر صدیقی، گوہر نبی، خرم عثمانی، واصف حسن ، سعید احمد، عبدالقادر خان، شرف الدین انصاری، عارف انصاری، ڈاکٹر شبیر کریمی، ڈاکٹر سرفراز وغیرہ کے علاوہ شہر کے افراد بڑی تعداد میں لوگ موجود رہے۔

 

مزید پڑھیں

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

متعلقہ خبریں

جواب دیجئے

Close