اہم خبریں

اناو عصمت دری معاملے پر راجیہ سبھا میں ہنگامہ،کارروائی ملتوی

نئی دہلی،5دسمبر(یواین آئی)کانگریس سمیت اپوزیشن پارٹیوں نے جمعرات کو راجیہ سبھا میں وقفہ صفر کے دوران اناو عصمت دری معاملے پر بحث کی اجازت نہ دئے جانے پر ہنگامہ کیا جس کے بعد چیئرمین ایم وینکئیا نائیڈو نے ایوان کی کارروائی دوپہر 12بجے تک کےلئے ملتوی کردی۔
ضروری کاغذات میز پر رکھے جانے کے بعد کانگریس اراکین نے اناو عصمت دری معاملے کی متاثرہ کو جلائے جانے کے واقعہ پر بحث کا مطالبہ کیا لیکن مسٹر نائیڈو نے اس کی اجازت نہیں دی اور کہا کہ یہ معاملہ ایوان کی کارروائی کی فہرست میں نہیں ہے۔اس پر اپوزیشن اراکین کھڑے ہوکربلا تاخیر بحث کا مطالبہ کرتے ہوئےایوان میں شوروغل کرنے لگے۔مسٹر نائیڈو نے اراکین سےنظام بنائے رکھنے کی اپیل کی لیکن اپوزیشن اپنے مطالبے پر بضد رہی ،جس کی وجہ سے انہوں نے ایوان کی کارروائی دوپہر 12بجے تک کےلئے ملتوی کردی۔
آئینی دستاویزوں کو میز پر رکھنے کے بعد راجیہ سبھا کے چیئرمین نے ایوان کی مختلف کمیٹیوں کی میٹنگوں میں اراکین کی کم موجودگی پر ناراضگی ظاہر کی اور کہا کہ ان کمیٹیوں کے 80اراکین میں سے 18اراکین کی موجودگی ہی صد فیصد رہی۔
اسی دوران ترنمول کانگریس کے ڈیرک اوبرائن نے خصوصی توجہ کی تجویز کی اجازت نہ دئےجانے کا مسئلہ اٹھایا جس پر اپوزیشن کے لیڈر غلام نبی آزاد نے اتفاق ظاہرکیا۔

مزید پڑھیں

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

متعلقہ خبریں

جواب دیجئے

Close