اہم خبریں

خواتین کے ساتھ چھیڑ خانی کرنے والے نوجوانوں پر قدغن لگانے کے لئے پولیس نے چلائی مہم

دیوبند: 4 دسمبر (رضوان سلمانی) سڑک سے گزرنے والی خواتین اور لڑکیوں کے ساتھ چھیڑ خانی کرنے والے نوجوانوں پر قدغن لگانے کے لئے دیوبند پولیس نے شہر کے مختلف مقامات پر مہم چلاکر کارروائی کرتے ہوئے کچھ نوجوانوں کو حراست میں لیا۔ تھانہ انچارج وائی ڈی شرما کی قیادت میں ایک ٹیم نے شہر کے مختلف مقامات پر پہنچ کر مہم چلائی اور سڑک سے گزرنے والی خواتین ا ور لڑکیوں پر فحش جملے کسنے اور ان کے ساتھ چھیڑ خانی کرنے والے لڑکوں کو حراست میں لیا ۔ پولیس مہم کی وجہ سے سڑکوں اور ہوٹلوں پر بلاوجہ کھڑے نوجوان اِدھر اُدھر فرار ہونے لگے ۔ تھانہ انچارج وائی ڈی شرما نے بتایا کہ مینا بازار، مین بازار، ریلوے روڈ، ہنومان چوک اور محلہ شاہ جی لال مقامات پر لڑکوں کو حراست میں لینے کے لئے مہم چلائی گئی ۔ اس دوران 9سے زائد نوجوانوں کو حراست میں لیا گیا ۔ انہو ںنے بتایا کہ حراست میں لئے گئے نوجوانوں کے خلاف مقدمہ قائم کرکے انہیں جیل بھیجا گیا ۔انہوں نے کہا کہ آوارہ قسم کے نوجوانوں کو گرفتا ر کرنے کے لئے پولیس شہر میں برابر مہم چلائے گی ، خاص کر اسکول، کالجوں کے باہر سادی وردی میں پولیس اہلکاروں کو تعینات کیا جائے گا جو بھی خواتین اور لڑکیوں کے ساتھ چھیڑ خانی کرتا ہوا پایا جاتا ہے تو اس کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ پولیس کی اس کارروائی کو شہر کے عوام نے پسند کیا ۔ دوسری جانب حراست میں لئے گئے نوجوانوں کو چھڑانے کے لئے ان کے اہل خا نہ کوتوالی میں جمے رہے ۔

مزید پڑھیں

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

متعلقہ خبریں

جواب دیجئے

Close