اہم خبریں

ڈاکٹر محمد ناظم علی کو اردو اکیڈیمی کا کارنامہ حیات ایوارڈ

ڈاکٹر محمد ناظم علی کو اردو اکیڈیمی کا کارنامہ حیات ایوارڈ

نظام آباد(14نومبر۔راست) ڈاکٹر محمد ناظم علی سابق پرنسپل گورنمنٹ ڈگری کالج موڑتاڑ و اکیڈیمک سنیٹ ممبر تلنگانہ یونیورسٹی نظام آباد کو ان کی مجموعی خدمات پر اردو اکیڈیمی تلنگانہ اسٹیٹ کی جانب سے 11نومبر کو یوم قومی تعلیم کے موقع پر زمرہ تحقیق و تنقید میںڈاکٹر محی الدین قادری زور ایوارڈ وزیر اقلیتی بہبود کے ایشور اور وزیر داخلہ جناب محمود علی کے ہاتھوں دیا گیا۔اردو مسکن خلوت حیدرآباد میں منعقدہ اس تقریب میں پر چیرمین اردو اکیڈیمی جناب رحیم الدین انصاری اور دیگر معززین موجود تھے۔ایوارڈ کی پیشکشی کے موقع پر ڈاکٹر محمد ناظم علی کو مومنٹو‘سند ‘شال اور 50ہزار کیسہ زر پیش کیا گیا۔اپنی تحقیقی کتابوں اور اردو اخبارات و رسائل میں حالات حاضرہ موضوعات پر مضامین و مراسلے لکھنے کے لیے مشہور ڈاکٹر محمد ناظم علی کو اس سے قبل اردو اکیڈیمی کی جانب سے1991ء میں بیسٹ ٹیچر ایوارڈ‘2009 ء میں کمشنر کالجیٹ ایجوکیشن کی جانب سے اسٹیٹ میری ٹوریس ایوارڈ دیا گیا۔انہیں انڈین سالیٹری کونسل نئی دہلی کی جانب سے ودیا شرومنی ایوارڈ2011‘ بزم علم و ادب ایوارڈ2013‘ ادارہ گونج ایوارڈ2015اور تلنگانہ جشن تاسیس ایوارڈ2017ء میں پیش کیا گیا۔تحقیق و تنقید کے موضوع پر ان کی نو کتابیں منظر عام پر آگئی ہیں وہ ادبی اجلاسوں میں شرکت کرتے ہیں اور ان دنوں حیدرآباد میں مختلف سماجی و ادبی انجمنوں سے وابستہ رہ کر فلاحی خدمات انجام دے رہے ہیں۔ ڈاکٹر محمد ناظم علی کو اردو اکیڈیمی سے باوقار کارنامہ حیات ایوارڈ دئے جانے پر محبان اردو‘یونیورسٹی و کالج اساتذہ‘ صحافتی برادری‘ دوست احباب اور عزیز و اقارب نے مبارکباد پیش کی ہے۔

مزید پڑھیں

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

متعلقہ خبریں

جواب دیجئے

Close