اہم خبریں

آندھرا پردیش : چتور میں سڑک حادثہ ، 12 ہلاک !

آندھرا پردیش : چتور میں سڑک حادثہ ، 12 ہلاک !

حیدرآباد ۔ 08 نومبر 2019
ریاست آندھراپردیش کے چتورمیں پیش آئے ایک سڑک حادثہ میں 12 افراد ہلاک ہوگئے۔

بنگلور ہائی وے پر ایک کنٹینر الٹ جانے سے 12 افراد ہلاک اور دیگر 10 زخمی ہوگئے۔

اطلاعات کے مطابق موگلی گھاٹ علاقہ میں کنٹینر کے الٹ جانے کی وجہ سے آٹو، اومنی وین اور ایک موٹر سیکل اس کی زد میں آگئے۔
حادثہ کے فوری بعد زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا۔

واضح رہے کہ گذشتہ ستمبر میں چتور کے علاوہ گنگاورم میں کار میں آگ لگنے کی وجہ سے 5 افراد زندہ جل گئے تھے۔

مزید پڑھیں

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

متعلقہ خبریں

جواب دیجئے

Close