اہم خبریں

نوٹ بندی کے دہشت گردانہ حملہ کے معاملہ میں ملک کو ابھی نہیں ملا انصاف :راہل گاندھی

نوٹ بندی کے دہشت گردانہ حملہ کے معاملہ میں ملک کو ابھی نہیں ملا انصاف :راہل گاندھی

نئی دہلی ،8نومبر(ذرائع )کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے نوٹ بندی کے تین سال مکمل ہونے کے موقع پر کہاکہ ملک پر نوٹ بندی کا دہشت گردانہ حملہ کرنے والے گنہگاروں کو ابھی کٹہرے میں کھڑا نہیں کیاگیا اور ملک کے عوام کو اس ناانصافی کا ابھی انصاف نہیں ملاہے ۔
مسٹر گاندھی نے جمعہ کو ٹوئیٹ کیا،’’ تین سال پہلے آج ہی کے دن نوٹ بندی کی گئی تھی جس کی وجہ سے ہندستانی معیشت تباہ ہوگئی ،کئی لوگوں کی جانیں گئیں ،لاکھوں چھوٹے چھوٹے کاروباری برباد ہوگئے اور ملک کے عوام کو ابھی اس ناانصافی کا انصاف نہیں ملاہے ۔‘‘
اس دوران پارٹی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے بھی حکومت کو نشانہ بناتے ہوئے کہا،’’ نوٹ بندی کوتین سال ہوگئے ۔حکومت اور اس کے نیم حکیموں کے ذریعہ کی گئی ’ نوٹ بندی ساری بیماریوں کا شرطیہ علاج ‘ کے سارے دعوے ایک ایک کرکے منہدم ہوگئے۔‘‘
انھوں نے نوٹ بندی کو ایک آفت بتایااور کہا،’’ نوٹ بندی ایک آفت تھی جس نے ہماری معیشت تباہ کردی ۔اس تغلقی قدم کی ذمہ داری اب کون لے گا۔‘‘
کانگریس میڈیا سیل کے سربراہ رندیپ سرجے والا نے کہاکہ تین سال پہلے کیے گئے اس فیصلہ کی سزا ملک آج بھی بھگت رہاہے ۔

مزید پڑھیں

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

متعلقہ خبریں

جواب دیجئے

Close