اہم خبریں

نصف شب میں افسروں کااسپتال میں چھاپہ

مچاکہرام،دلال گرفتار،پرائیویٹ ایمولینس سیز

نصف شب میں افسروں کااسپتال میں چھاپہ
مچاکہرام،دلال گرفتار،پرائیویٹ ایمولینس سیز
رام پور7نومبر(صدام حسین فیضی)صدراسپتال رام پورکوسدھارنے کیلئے ضلع انتظامیہ بے حدکوشاںہے۔ ضلع مجسٹریٹ آنجنے کمارسنگھ چاہتے ہیں کہ پہلے صدراسپتال رام پورکے عملہ اورانتظام وانصرام میںتبدیلی لائی جائے اوربعدمیںدیگرچھوٹے بڑے اسپتالوںکے نظام کوچست کیا جائے۔ اس ہفتے کبھی ضلع مجسٹریٹ رات میںچھاپے ماری کررہے ہیںتوکبھی دیگرافسران کاقافلہ اسپتال کودیکھنے پہنچ رہا ہے ۔ رات پھراے ڈی ایم جگدمباپرساداورسٹی مجسٹریٹ سریش گپتااسپتال کامعائنہ نصف شب میںکرنے پہنچے جہاںپرائیویٹ 5کھڑی ایمبولینسوں کوسیزکیاگیا،شرابی،دلال اورنشہ خوروںکوبھی گرفتارکرکے تھانے بھیج دیاگیاجبکہ ایک کانگریسی لیڈرکی گاڑی بالائی منزل پر ہونے پر پھٹکار لگائی تواسٹاف کے نام پردلالی کرنے والوںکوبھی گرفتارکرلیاگیا۔ اسپتال میںصفائی ستھرائی کی حالت بہتربتاتے ہوئے اے ڈی ایم نے بتایاکہ اسپتال کوسدھارنامقصدہے۔ہم چاہتے ہیںکہ اسپتال میںتبدیلی پیداہواورنظام بہترہوسکے۔ لوگوںنے ہڑتال کی تواس پرکوئی اثر نہیںپڑاجوہڑتال کرکے کام نہ کرنے کی بات کہہ رہے ہیںانہیںباہرکاراستہ دکھایاجائے گا۔ صفائی ستھرائی نہ کرنے پر جیل بھیجاتھاتواب صفائی بہترہے۔ ساتھ ہی ایمبولینس کے نام پردلالی کررہے ہیںانہیںبھی درست کریںگے۔5ایمبولیس پکڑی ہیں ، دلالوںکی بھی جانچ پڑتال کریںگے ۔ ڈیلی یہاںکادورہ بھی کیاجائے گا۔اسپتال میںسبھی لوگ رہیںگے توتیمارداروںکوبھی بیماری ہوسکتی ہے۔ لوگوں کو سمجھا رہے ہیںاسٹاف کوبھی بتارہے ہیں۔ انہوںنے آس پاس کھڑے ٹھیلے اورباہررکھے کھوکھوںکوبھی ہٹانے کے احکامات دے دئے ہیں۔

مزید پڑھیں

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

متعلقہ خبریں

جواب دیجئے

Close