اہم خبریں

جمعیۃ علماء ہند کے دفتر میں مسلم جماعتوں کی میٹنگ : عدالت کے فیصلے کا احترام کیا جائے گا !

جمعیۃ علماء ہند کے دفتر میں مسلم جماعتوں کی میٹنگ : عدالت کے فیصلے کا احترام کیا جائے گا !

دہلی ۔ 02 نومبر 2019 (ذرائع ہندوستان اردو ٹائمز )
نئی دہلی میں بابری اور ایودھیا ملکیت معاملے میں عدالت عظمی کے فیصلہ سے قبل جمعیۃ علماء ہند کے دفتر میں مسلم جماعتوں کے اجلاس میں پوری توجہ امن و امان کو برقرار رکھنے پر زور دیا جارہا ہے۔

میٹنگ میں ابتدائی تجویز پیش کی گئی اس میں بابری مسجد کی بازیابی کا اس کی تعمیر نو کا ذکر نہیں ہے جو کہ مسلم جماعتوں کے کلیدی مطالبات میں شامل رہے ہیں بلکہ تجویز میں پوری توجہ امن و امان کو برقرار رکھنے پر ہے۔

مشاورت کے صدر نوید حامد نے بتایا کہ ابھی ہم کسی نتیجہ تک نہیں پہنچے ہیں لیکن یہ بات اہم ہے کہ عدالت کا جو بھی فیصلہ آئے گا اس کا احترام کیا جائے گا۔

میٹنگ میں جمعیۃ علماء ہند کے صدر مولانا سید ارشد مدنی، جمعیۃ اہل حدیث کے امیر مولانا اصغر علی مہدی سلفی، قومی اقلیتی کمیشن کے سابق سربراہ وجاہت حبیب اللہ، سابق رکن پارلیمنٹ شاہد صدیقی سمیت کئی اہم لوگ موجود تھے۔

اس میٹنگ میں مسلم ارکان پارلیمنٹ کو بھی مدعو کیا گیا تھا مگر کوئی بھی شامل نہیں ہو پائے۔

مزید پڑھیں

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

متعلقہ خبریں

جواب دیجئے

Close