اہم خبریں

بابری مسجد معاملہ:عدالت سےانصاف کی امید،یوگی آدتیہ ناتھ کےبیان کی کوئی اہمیت نہیں : جماعت اسلامی


بابری مسجد معاملہ : عدالت سے انصاف کی امید ، یوگی آدتیہ ناتھ کے بیان کی کوئی اہمیت نہیں : جماعت اسلامی
جماعت اسلامی ہند کا کہنا ہےکہ موجودہ حکومت ہر محاذ پر ناکام ثابت ہوئی ہے، وہ اصل مسائل کو حل نہیں کر سکی ہے، اس لئے اصل مسائل سے توجہ ہٹانے اور اپنی ناکامیوں پر پردہ ڈالنے کے لئے اس طرح کے چیزوں کو منظر عام پر لاتی ہے۔
دہلی ۔ 09 اکتوبر 2019 (نثار احمد)
بابری مسجد- رام جنم بھومی قضیہ بات چیت سے حل نہ ہونےکے بعد معاملے کی سماعت سپریم کورٹ میں جاری ہے۔ عدالت کا فیصلہ اس سال کےآخرتک آنے کی امید ہے، لیکن اس دوران مختلف سیاسی لیڈران کےبیانات بھی سامنےآتے رہتے ہیں، اسی ضمن میں اترپردیش کےوزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کا بیان بھی سامنےآیا ہے۔

انہوں نے اشاروں اشاروں میں کہا کہ آنےوالے وقت میں ہم لوگوں کو بہت اچھی خوشخبری سننےکو ملےگی۔ اس پرجماعت اسلامی ہند کا کہنا ہےکہ ہمیں دستورہند اورعدالت پرمکمل اعتماد ہے، کسی کے بیانات کی کوئی اہمیت نہیں ہے۔ جماعت اسلامی ہند کےنائب صدر انجینئر محمد سلیم کا کہنا ہےکہ عدالت میں بابری مسجد معاملےکی سماعت جاری ہے، اس میں یوگی آدتیہ ناتھ کے بیان کی کوئی اہمیت نہیں ہے۔

انجینئر محمد سلیم نےکہا کہ معاملہ عدالت میں ہےاور ہم مسلسل کہتے رہے ہیں کہ ہمیں عدالت کےفیصلے پر بھروسہ ہے، لیکن بعض لوگ دستورہند کے خلاف بیان بازی کرتے ہیں اور لوگوں کو گمراہ کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ ایسے میں ان لیڈروں کے خلاف عدالت کو از خود نوٹس لینا چاہئے۔

جماعت اسلامی ہند کے نائب صدر نے مزید کہا کہ موجودہ حکومت ہر محاذ پرناکام ثابت ہوئی ہے، وہ اصل مسائل کوبھی نہیں حل کرسکی ہے، اس لئےاصل مسائل سےتوجہ ہٹانے اور اپنی ناکامیوں پرپردہ ڈالنےکےلئےاس طرح کے چیزوں کومنظرعام پر لاتی ہے۔

واضح رہےکہ اترپردیش کے وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ نے ہفتہ کے روز گورکھپور میں بابری مسجد- رام مندرمعاملے کولےکربڑا بیان دیا تھا۔ انہوں نے سپریم کورٹ میں ہورہی سماعت پر اشاروں اشاروں میں کہا کہ ہم سب کو یقین ہےکہ بھگوان رام کی طاقت سےآنے والے وقت میں ہم لوگوں کو بہت اچھی خوشخبری سننےکومل سکتی ہے۔

وزیراعلیٰ یوگی کے بیان پر مسلم فریق اقبال انصاری نےکہا تھا کہ اجودھیا کوخوشخبری ضرورملے گی، لیکن عدالت ہمیشہ ثبوتوں کی بنیاد پر فیصلہ کرتا ہے۔ سپریم کورٹ جو بھی فیصلہ کرے گا، ہم اسے ماننے کو تیار ہیں ۔

Show More

Related Articles

جواب دیجئے

Close