مکہ و مدینہ میں بہترین کارگزاری سے سنمانت ہونے والے عباس دھالیوال کو رضیہ سلطانہ نے بھی اعزاز سے نوازا

مکہ و مدینہ میں بہترین کارگزاری سے سنمانت ہونے والے عباس دھالیوال کو رضیہ سلطانہ نے بھی اعزاز سے نوازا 

فوٹو عباس دھالیوال کے اعزاز کی کہانی تصاویر کی زبانی

مالیر کوٹلہ ،(پریس ریلیز) محترمہ رضیہ سلطانہ وزیر کابینہ پنجاب نے آج یہاں مالیر کوٹلہ ہاؤس میں عباس دھالیوال لائیزن افسر (حج 2019) کو سعودی عرب میں انکی طرف سے حج کے دنوں میں مکہ مکرمہ و مدینہ منورہ کے قیام کے دوران حجاج کرام کو پیش کی گئیں بہترین خدمات کے لیے جہاں مبارک باد دی وہیں اپنے دست مبارک سے “آؤٹ سٹینڈینگ پرفارمنس سرٹیفکیٹ کے ساتھ سنمانت کیا. اس موقع پر سٹیٹ حج کمیٹی پنجاب کے مختلف ممبران کے علاوہ دربارہ سنگھ پی- اے اور ثاقب علی پی- اے بھی موجود تھے.
 اس سے پہلے کیبنٹ وزیر رضیہ سلطانہ کو پنجاب سٹیٹ حج کمیٹی کے چیئرمین جناب عبدالرشید خلجی اور کمیٹی ممبر جناب انوار محبوب نے اس سال حج پر جانے والے صوبہ کے لائیزن افسران کی مختلف حجاج کرام سے ملی فیڈ بیک کی روشنی میں کارگزاری رپورٹ پیش کرتے ہوئے بتایا کہ عباس دھالیوال نے اپنی ڈیوٹی کو بحسن خوبی انجام دیا جس کے نتیجے میں سعودی عرب میں وہاں کے خادملاحجاج ڈیسک کے افسران جناب شبیح حیدر (انچارج خادملاحجاج ڈیسک مدینہ) اور انسپکٹر کامران خان (انچارج خادملاحجاج ڈیسک مکہ مکرمہ) نے عباس دھالیوال کو انکی قابل تعریف خدمات کے اعتراف میں ایکسیلینٹ کے ساتھ ساتھ آؤٹ سٹینڈینگ پرفارمنس سرٹیفکیٹ کے ساتھ نوازا . 

اپنا تبصرہ بھیجیں