جلسہ عظمت صحابہ!زیر اہتمام جمعیۃ علماء منڈل کاماریڈی کی مسجد مظہرالنساء رحمت نگرمیں

جلسہ عظمت صحابہ

جلسہ عظمت صحابہ!زیر اہتمام جمعیۃ علماء منڈل کاماریڈی کی مسجد مظہرالنساء رحمت نگرمیں

کاماریڈی : ( مفتی محمد خواجہ شریف مظاہری نمائندہ ہندوستان اردو ٹائمز) حافظ تقی صاحب جنرل سکریٹری جمعیۃ علماء منڈل کاماریڈی کی اطلاع کے بموجب جمعیۃ علماء منڈل کاماریڈی کے زیرِ اہتمام مسجد مظہرالنساء رحمت نگر کاماریڈی میں بتاریخ 6 ستمبر 2019ء بروز جمعہ بعد نمازِ مغرب محترم جناب حافظ محمد مشتاق صاحب حلیمی نقشبندی زیدلطفہ (نائب صدر جمعیۃ علماء ضلع کاماریڈی) کی صدارت میں جلسہ عظمت صحابہ انشاءاللہ منعقد ھوگا۔جلسہ میں مقرر شیریں بیاں حضرت مولانا مفتی محمد سعید اکبر صاحب قاسمی مدظلہ العالی نظام آباد (خلیفہ حضرت مولانا پیر ذوالفقار احمد صاحب نقشبندی دامت برکاتہم) و محترم مولانا مفتی عرفان صاحب قاسمی زم زم زیدمجدہ (استادحدیث مدرسۃالصالحات کاماریڈی) کے بصیرت افروز خطابات ہوں گےآپ تمام سے کثیر تعداد میں شرکت کی مولانا منظور عالم مظاہری صدر، مولانا نظر الحق صاحب نائب صدر، حافظ عدنان سکریٹری وجمیع اراکین جمعیۃ علماء ہند منڈل کاماریڈی نے پرخلوص اپیل کی ہے۔ 

     *مزید تفصیلات کے لئے رابطہ کریں۔* 9533769819 ____ 8309575770

اپنا تبصرہ بھیجیں