اہم خبریں

اعظم خان کی بہن نے پولیس پربدتمیزی کا لگایا الزام!سادے کاغذات پر میرے 10 دستخط کروائے گئے

سماجودی پارٹی کے ممبر پارلیمنٹ اعظم خان کی بہن کو پولیس کے ذریعہ مبینہ طور پر زبردستی تھانہ لے جانے کی بات سامنے آئی ہے ۔ تھانہ گنج پولیس پر یہ الزام عائد کیا گیا ہے 

اعظم خان کی بہن نے پولیس پربدتمیزی کا الزام لگایا ۔ انہوں نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ پولیس مجھے کھلی جیپ میں آگے بیٹھا کر لے گئی ۔ ساتھ ہی ساتھ انہوں نے کہا کہ ایس پی نے ان کے ساتھ بدتمیزی بھی کی ۔ سادے کاغذات پر میرے 10 دستخط کروائے گئے ۔ انہوں نے بتایا کہ ایس پی نے موبائل میں دکھایا کہ جب ایم پی ظلم کررہا تھا تب ظلم نظر نہیں آیا اور اب ظلم نظر آرہا ہے ۔

بتادیں کہ سماجودی پارٹی کے ممبر پارلیمنٹ اعظم خان کی بہن کو پولیس کے ذریعہ مبینہ طور پر زبردستی تھانہ لے جانے کی بات سامنے آئی تھی ۔ تھانہ گنج پولیس پر یہ الزام عائد کیا گیا ہے ۔ اس معاملہ میں دوسری بہن نسرین نے بتایا کہ ان کی بہن اپنے گھر میں کھانا کھا رہی تھیں ، تبھی دو خواتین پولیس اہلکار آئیں اور انہیں برقع بھی پہننے نہیں دیا اور اپنے ساتھ لے گئیں ۔

محمد علی جوہر یونیورسیٹی

ادھر اس معاملہ میں ایس پی رام پور ڈاکٹر اجے پال شرما نے کہا کہ کئی مقدمے کسانوں کے ذریعہ درج کرائے گئے ہیں ۔ جوہر ٹرسٹ کی ادائیگی اور ریکارڈ کی جانکاری کیلئے ان کے خزانچی سے جانکاری حاصل کی جارہی ہے ۔ ایس پی نے کہا کہ انسانی حقوق کے قوانین پر عمل کیا جارہا ہے ، صرف جانکاری حاصل کی جارہی ہے ۔

وہیں نسرین نے مزید کہا کہ وہ بھی ان کی بہن ہیں ۔ کھانا ان کا نیچے گرا پڑا ہے ، کچھ بھی نہیں بتایا گیا کہ کس جرم کی سزا ہے ؟ انہوں نے کہا کہ ہم پوچھنا چاہتے ہیں کہ ایسا کیوں کیا جارہا ہے ؟ ۔

مزید پڑھیں

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

متعلقہ خبریں

جواب دیجئے

Close