اشعار و غزل

اُناؤ’ حادثہ پہ غمگین جہاں ہے ! محمد عباس دھالیوال

اُناؤ’ حادثہ پہ غمگین جہاں ہے
محمد عباس دھالیوال،
مالیر کوٹلہ ،پنجاب.
رابطہ 9855259650
‘اُناؤ’ حادثہ پہ غمگین جہاں ہے
ہر آنکھ اشکبار اور دل میں فغاں ہے
اُناؤ حادثہ پہ غمگین جہاں ہے
خوفِ خدا ہے نہ اخلاق کا ہے پاس
اندھکار کا پھیلا ہر طرف دُھواں ہے
اپاہج بنے نیائے کو ظالم کے آگے دیکھ
نکل رہی مظلوم کے اک دل سے فغاں ہے
نربھیہ، آصفہ ہو کہ ‘اُناؤ’ کی شکار
انصاف کو ترستی معصوم یہاں ہے
 چلنے لگیں جو شہر میں جنگل کی ہوائیں
 شمعِ امن ایسے میں محفوظ کہاں ہے
شہر میں پھیلے درندوں کے بیچ میں
عزتِ نسواں یہاں محفوظ کہاں ہے
بے بسی قانون کی ظالم کی آگے دیکھ
حقوقِ انساں تک بھی شرمندہ یہاں ہے
مزید پڑھیں

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

متعلقہ خبریں

جواب دیجئے

Close