اشعار و غزل

نغمہء وحدت سنا گئے نانک ! محمد عباس دھالیوال

محمد عباس دھالیوال،

مالیر کوٹلہ، پنجاب.
رابطہ 9855259650
"نغمہء وحدت سنا گئے نانک”
امن کی جوت جگا گئے نانک
 ظلمتوں کو مٹا گئے نانک
بُت پرستی کی پُر فضاؤں میں
گلِ وحدت کھلا گئے نانک
 رسمِ فرسودہ و پاکھنڈوں سے
جھوٹے پردے ہٹا گئے نانک
بندگی ایک رب کی کرتے ہوئے
راہِ حق پہ چلا گئے نانک
اپنے ہاتھوں سے خود کاشت کر
محنت کرنا بتا گئے نانک
جزبہء الفت بیدار کر ہم میں
نفرتیں سب مٹا گئے نانک
سنگ مردانہ کو ہم سفر رکھ کر
مل کے رہنا سکھا گئے نانک
دنیا ہے جھوٹ کا ونج بتا
"سچا سودا” سِکھا گئے نانک
فرق کرنا حق و باطل میں
 ہم سبھی کو سکھا گئے نانک
ہم کو ‘جِتّ جمے’ شبد پڑھا
عزتِ نسواں بڑھا گئے نانک
بت پرستوں کے بیچ عباس
نغمہء وحدت سنا گئے نانک
محمد عباس دھالیوال،
مالیر کوٹلہ، پنجاب.
رابطہ 9855259650
مزید پڑھیں

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

متعلقہ خبریں

جواب دیجئے

Close