اشعار و غزل

سی اے اور این آر سی کے تناظر میں لکھی گئی نظم

درد لوگوں کا اب تو مٹادیجیے
زندگی کو ڈگر پر لگادیجیے

ہوچکا شور، اب ختم کردیجیے
اور ترانے وفا کے تو گادیجیے

ملک نفرت کے سائے میں کب تک رہے
دیپ الفت کے آخر جلادیجیے

کیوں ہے قاتل کے چہرے پہ پردہ پڑا
آپ یہ سارے پردے اٹھادیجیے

ہے روش پہ تباہی کے آئینِ ہند
رحم کھائیے اور بچالیجیے

ایسا قانون جو شہریت چھین لے
ختم کردیجیے! ختم کردیجیے!

جو ہیں غفلت کی چادر میں سوئے ہوئے
اے وصی! اُن کو بیدار کردیجیے

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

متعلقہ خبریں

جواب دیجئے

Back to top button
Close
Close