السلام، السلام، السلام ، نعتیہ کلام ۔ قاری عبدالباری زخمی استاد مدرسہ عزیزیہ ملت نگر ارریہ

السلام، السلام، السلام نعتیہ کلام ۔ قاری عبدالباری زخمی استاد مدرسہ عزیزیہ ملت نگر ارریہ

السلام السلام السلام السلام
احمد مصطفی جو ہیں نور ھدی
دو نو عالم کے گوہر کو میرا سلام

جنکےآنے سے تاریکیاں چھٹ گئیں
ایسے سر کار انور کو میرا سلام

روز محشر شفاعت کو آئینگے جو
جام کوثر سبھی کو پلائیں گے جو

جن کے دامن کا سایہ ملے گا ہمیں
ایسے ساقیِ کوثر کو میرا سلام

جن کےصدقےہےیارو یہ ارض وسماں
جنکےصدقےہےشمس وقمر ضوفشاں

جن کے صدقے منور ہے سارا جہاں
ایسے محبوب و دلبر کو میرا سلام

دوستو جس نے آقا کی اک بات پر
رکھ دیالاکےقدمومیں سب مال و زر

بعد نبیوں کے افضل ہوا جو بشر
ایسے صدیق اکبر کو میرا سلام

جس نے پائی حقیقت کو ایمان سے
ملی جس کو ہدایت ہے قرآن سے

شرک تھرّا گیا جس کے اعلان سے
ایسے اعظؔم دلاور کو میرا سلام

اب بھی مشہور ہےجنکی زھد وسخا
اورملائک نےبھی جن سےکی ہےحیاء

ذوالنو رین جن کو لقب ہے ملا
ایسے دامادِ سرورؔ کو میرا سلام

اک جواں ہے لقب جن کا شیر خدا
جس نے جاتے ہی خیبر فتح کر لیا

جو تھے علم و عمل کے نمونہ علیؔ
ایسے کرّار حیدرؔ کو میرا سلام

گرچہ ناقص ہیں زخمیؔ کےاشعار سب
آگے حسان کے جن سے راضی ہے رب

حاوی شعراءپہ ہے جن کا شعرو ادب
اللہ ایسے سخنور کو میرا سلام

اپنا تبصرہ بھیجیں