اشعار و غزل

نعت پاک ! طارق نوادوی

نعت پاک

باغِ جنّت کا رستہ کُھلا چاہیئے
یا نبی نگہِ لطف و عطا چاہیئے

جو بھی مانگا خدا نے نبی کو دیا
پھر کہا یہ بتا اور کیا چاہیئے

کہہ رہا ہے خدا اہلِ ایمان سے
ہر عمل میں نبی کی ادا چاہیئے

پیروی مصطفیٰ کی کرے عمر بھر
ربِ کعبہ کی جس کو رضا چاہیئے

آرزومند ہر کوئی جنت کا ہے
مجھ کو حُبِ رسولِ خدا چاہیئے

طارق نوادوی

مزید پڑھیں

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

متعلقہ خبریں

جواب دیجئے

Close