اشعار و غزل

نعت شریف : جوبھی نبی کی ذات پہ خود کوفداکرے!از: مولانامحمدجہانگیرعالم

نعت شریف

جوبھی نبی کی ذات پہ خود کوفداکرے

ہرگام پہ حفاظت پھر اس کی خدا کرے

روز جزا کی فکر وہ کیوں کر بھلا کرے

نعت نبی لبوں پہ   جس  کے  رہا کر ے

اے  عازمین طیبہ آقا سے  میرے کہنا

میں بھی مدینہ آؤں اک دن،خدا کرے

مجروح میرادل ہے حالات کے ستم سے

میری مدداےآقا کون تیرے سوا کرے

ملت کااب سفینہ ہچکولے کھارہا ہے

ساحل پہ کون اس کو از موج بلا کرے

ہر سمت اب چلے گا اسلام کاہی سکہ

ظالم یہ چاہے جس قدر جوروجفاکرے

ہے مہجور دونوں عالم پہ قبضہ مرےنبی کا

جس کو بھی جوبھی چاہے آقا عطا کرے

از: مولانامحمدجہانگیرعالم مہجورالقادری،نوادہرابطہ نمبر :  9801511673

مزید پڑھیں

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

متعلقہ خبریں

جواب دیجئے

Close