اشعار و غزل

پریم ناتھ بسملؔ کی یہ غزل : ہوگیا آج تم سے پیار مجھے

غزل

 پریم ناتھ بسملؔ

مرادپور، مہوا، ویشالی۔ بہاررابطہ۔

8340505230

ہوگیا آج تم سے پیار مجھے

زندگی لگ رہی بہار مجھے

تیری تصویر بن گئی دل میں

توہی دکھتا ہے بار بار مجھے

بعد مدت جو تو ملا مجھ سے

آ گیا آج پھر قرار مجھے

یوں نہ شرما کے دور جا مجھ سے

بھر لے باہوں میں اب تو یار مجھے

خواب میں دیکھ لی تیری صورت

لطف حاصل ہوا ہزار مجھے

بیخودی حد سے بڈھ گئ میری

لے چلی پھر ترے دیار مجھے

میں تڑپتا ہوں ہجر میں بسملؔ

لوگ کہتے ہیں دلفگار مجھے

مزید پڑھیں

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

متعلقہ خبریں

جواب دیجئے

Close