جناب الحاج بیرسٹراسدالدین صاحب کے شخصیت وخدمات پرمشتمل ایک نظم! پیشکش زین العابدین باگلکوٹ کرناٹک

جناب الحاج بیرسٹر اسدالدین صاحب کے شخصیت و خدمات پر مشتمل ایک نظم

کلام : زین العابدین باگلکوٹ کرناٹک 7022153913

مرا ایمان کہتا ہے مرا وجدان کہتا ہے 

اویسی تو مرے دل کے کسی گوشے میں رہتا ہے

 مری امید کا مرکز مرے دل کا سکوں ہے تو 

سدا مظلوم کی آواز پر لبیک کہتا ہے 

تری تعلیم بھی اعلیٰ تری تقریر بھی عمدہ 

دلائل سے ترے باطل سدا مغلوب رہتا ہے 

اسد باطل لرزتا ہے ترے آنے سے محفل میں 

ترا ایوان میں جاکر گرجنا یاد رہتا ہے

 تری تائید کرنے سے نہیں کتراتا میں بالکل 

جسے تو حق سمجھتا ہے اسے تو کھل کے کہتا ہے 

بھرے ایوان میں کرتا اکیلا ترجمانی تو

نہیں معلوم تری یہ کرامت یا کرشمہ ہے 

اپنا تبصرہ بھیجیں