محبت کا نغمہ سنانے چلا ہوں ! زین العابدین باگلکوٹ کرناٹک

7022153913 زین العابدین باگلکوٹ کرناٹک 

محبت کا نغمہ سنانے چلا ہوں 
قدم عشق کا میں بڑھانے چلاہوں 

مرے ملک کو اب ضرورت پڑی ہے 
رموزِ محبت بتانے چلا ہوں 

سیاست میں ہندو مسلماں کی باتیں 
یہ گندی سیاست مٹانے چلا ہوں 

غریبوں کو تم نے جو دھوکہ دیا ہے 
یہی آج سب کو بتانے چلا ہوں 

مرے ملک میں ظلم کب تک چلے گا 
یہی جاننے حکمراں سے چلا ہوں 

ارےظالمو! رب سے ڈرتے رہو تم 
عتابِ خدا سے ڈرانے چلاہوں 

اپنا تبصرہ بھیجیں