ارریہ

گذشتہ 15 دنوں سے ارریہ کے کارگل پارک میں غیر معینہ احتجاجی مظاہرہ جاری

ارریہ (معراج خالد)این پی آر سی اےاے اور این آر سی کے خلاف پورے ملک میں چل رہے احتجاجی مظاہرہ تھمنے کا نام نہیں لے رہا ہے ملک کے کئی مقامات پر زائد از یک ماہ غیر معینہ احتجاجی مظاہرہ جاری ہے جس میں خواتین بچے بوڑھے اور جوان سرد لہر کی قہر میں اپنی احتجاج درج کروا رہے ہیں ارریہ کے کارگل پارک میں گذشتہ پندرہ دنوں سے جاری غیر معینہ احتجاجی مظاہرہ سے خطاب کرتے ہوئے جوکی ہاٹ کے رکن اسمبلی شہنواز عالم نے کہا کہ جس طرح حکومت آئین کی دھجیاں اڑانے پر تلی ہے اور گنگا جمنی تہذیب کو پامال کر رہی ہے اس وقت ضرورت ہے کہ ہم اتحاد کا ثبوت پیش کریں ہم متحد ہوکر اس لڑائی کو لڑیں دراصل یہ قانون ہمیں بانٹنے کیلئے لایا گیا تھا وہ اس مقصد میں کامیاب نہیں ہو پائے بجائے بانٹنے کے ہمیں متحد کردیا
انہوں نے ہم ہیں بھارت کے انقلابی نوجوانوں مبارکبادی پیش کرتے ہوئے فرمایا کہ جب بھی ملک کی حالت تشویشناک ہوئی ہے نوجوانوں نے اپنے خون سے اپنی محنت اور جنون سے ملک کو برباد ہونے سے بچایا ہے وقت ہے ہم پھر سے قربانی دےکر ملک اور اس کی روح یعنی آئین کا حفاظت کریں

مزید پڑھیں

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

متعلقہ خبریں

جواب دیجئے

Close