ارریہدیوبند

پینٹنگ مقابلہ پروگرام کے فائنل راؤنڈ کا انعقاد

ارریہ(معراج خالدجگنو) شہرکےاسلام نگر میں واقع الامین اکیڈمی کےسیمینار ہال میں چلڈرین سرکل کے پینٹنگ مقابلے کے فائنل راؤنڈ کاانعقاد ہوا، پروگرام کے کنوینر اور ناظم الحاج ماسٹر شکیب ارسلان نے بتایا کہ تقریباً ایک ماہ سے جاری اس پروگرام کا پہلا مسابقہ "کوسی پبلک” کے سیمینار ہال میں منعقد ہوا تھا ،جبکہ سیمی فائنل الشمس اکیڈمی ملت نگر ارریہ  میں ہوا اور اب فائنل راؤنڈ الحمدللہ پوری کامیابی کے ساتھ آج اختتام کو پہنچا،
   فائنل مسابقہ میں الامین اکیڈمی کے طالبعلم دلشاد عالم نے اول پوزیشن حاصل کی اور انعامات سے نوازےگئے، جبکہ الامین اکیڈمی ارریہ کے ہی طالبہ  ایمن فاطمہ نے  دوئم پوزیشن حاصل کی،اور المنار ایجوکیئر کی طالبہ شاذلی ارشد سوئم ، صہیب ارسلان کوسی پبلک اسکول چہارم ، وقار علی الامین اکیڈمی پنجم پوزیشن کے مستحق ٹھہرے،
 پوزیشن حاصل کرنےوالوں کےساتھ سبھی مساہمین کو انعامات سے نوازہ گیا۔
    اس موقع پر مہمان خصوصی شہرکے امیر مقامی شمس اعظم نے الحاج شکیب ارسلان اور انکے رفقاء کی حوصلہ افزائی کی انہوں نےکہا کہ نسل نو کی ذہنی  تربیت کے لیے اس قسم کے پروگراموں کا انعقاد بہت ہی ضروری اور قابلِ مبارکباد ہے،  بعدہ مولانا ارشدنے بھی طلبہ وطالبات کو خطاب کرتے ہوئے ان کی حوصلہ افزائی کی اور زریں نصیحتوں سے نوازہ۔
پروگرام کے کامیاب انعقاد میں حافظ عمران محمد مرتضی غازی عالم محمد صادق ماسٹر عارف نے بھی نمایاں کردار ادا کیا، اخیر میں الحاج شکیب ارسلان کے کلمات تشکر اور دعا کے ساتھ پروگرام کا اختتام ہوا۔

مزید پڑھیں

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

متعلقہ خبریں

جواب دیجئے

Back to top button
Close
Close